ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کو150سے زائد سیٹیں ملیں تو یہ ای وی ایم کا کرشمہ: راج ٹھاکرے

بی جے پی کو150سے زائد سیٹیں ملیں تو یہ ای وی ایم کا کرشمہ: راج ٹھاکرے

Sun, 29 Oct 2017 11:36:30    S.O. News Service

تھانے ، 28؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر نونرمان سینا (منسے ) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت میں نصف حصہ دار ی راہل گاندھی کی بھی تھی ۔ انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ گجرات کے اس وقت کے وزیراعلیٰ کاان کے (راہل)کی طرف سے مذاق اڑایا جانا ووٹروں کو راس نہیں آیا ۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا ،آر ایس ایس کارکنان کی محنت بھی اس میں 20سے15فیصدی شامل ہے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ تاہم موجودہ موقف اور رپورٹ بتاتی ہے کہ حکمراں بی جے پی پارٹی گجرات میں آئندہ اسمبلی الیکشن ہار سکتی ہے۔ واضح ہوکہ راج ٹھاکرے کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا ہے کہ راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کے اہل ہیں ان کے اندر ملک کی قیادت کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے اور مودی لہر بھی ختم ہو چکی ہے ان کا مذاق اڑایا جانا درست نہیں ہے۔ گجرات انتخابات کے بارے میں راج ٹھاکرے نے کہاکہ صورتحال کا رخ او ررپورٹ بی جے پی کی شکست کا عندیہ دے رہے ہیں۔ مودی کے عوامی جلسوں کی کچھ مناظر سامنے آ ئے ہیں جن میں ظاہر ہوتا ہے کہ سامعین کی ایک بڑی تعداد عین تقریر کے درمیان اٹھ کر گروپ کی شکل میں باہر جا رہی ہے جو ان کی تقریر کے دوران کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کو150 سے زائد نشستیں بھی مل جاتی ہیں تو اسے ای وی ایم کا معجزہ ہی سمجھا جانا چاہئے ۔


Share: